تجھ سا حسیں نہیں نہ ہی تیری مثال ہے۔
تیرا جمال عین خدا کا جمال ہے۔
عام ہے رحمتیں زمانے پر رحمتوں کا کوئی حساب نہیں۔
تجھ پر قربان یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیرا کونین میں جواب نہیں۔
میرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی شان کی مثال نہیں ملتی بچہ پیدا ہوتا ہے تو ساتھ گندگی آتی ہے لیکن میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے تو ساتھ خوشبو آئی چاروں طرف خوشبو پھیل گئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو ناف اور آنت ملی ہوئی ہوتی ہے اسے باہر کاٹتے ہیں میرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیدا ہوئے تو ناف کٹی ہوئی تھی اسے باہر نہیں کاٹا گیا بچوں کا ختنہ کیا جاتا ہے لیکن میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ شان ہے کہ جب آپ پیدا ہوئے تو ختنہ پہلے سے ہوا تھا پاک پاکیزہ پیدا ہوئے خوشبودار پیدا ہوئے حضرت دائ حلیم حیران ہوئیں کہ یہ بچہ کیسا ہے حضرت آمنہ نے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ساتھ اپنے برابر میں لیٹایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کروٹ بدلی اور ہاتھ رکھا اور سجدہ کیا: کیا شان ہے میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بتایا کہ نماز ساتھ لایاہوں اسے چھوڑنا نہیں پھر جب بیٹھے اور انگلی کو اوپر اٹھایا تو پورے گھر میں نور ہی نور پھیل گیا حضرت نے آپ کو گود میں اٹھایا اور حیرانگی سے دیکھا اتنی دیر میں گھر کی چھت پر پٹھی اور ایک بادل اندر آیا اور دھند ہی دھند چھا گئی اور آواز آئی کہ اس بچے( نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مشرق سے مغرب تک سیر کروادو اور لوگوں کو بتادو جو ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے چلے گا وہی منزل پائے گا۔
جاری ہے۔۔۔۔
0 Comments
kindly do not write spam material.